دیہی علاقوں میں کام کرنے کے سلسلے میں ٹیچروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ملک
کے ایک لاکھ سے زائد اسکول محض ایک، ایک ٹیچر کے بھروسے چل رہے ہیں جس کی
وجہ سے دیہی علاقوں میں منتظم طریقے پر تعلیمی سرگرمیاں
چلانے میں مشکل پیش
آرہی ہے۔مرکزی وزیر برائےفروغ انسانی وسائل پرکاش جاؤڈیکر نے لوک سبھا میں ضمنی سوال کے جواب میں آج یہ اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اساتذہ کی تقرری کرچکی ہے لیکن لوگ شہروں میں ہی رہنا چاہتے ہیں ۔